ابنا: شامی فوج نے دہشتگردوں کے کئی اڈوں پر حملے کئے۔ روسیا ا لیوم کے نمائندے کے مطابق، ان کاروائیوں میں 182 دہشتگرد مارے گئے اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق، ریف دمشق کے مشرقی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران 140 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دار ا لحکومت دمشق کے نزدیکی علاقوں میں فوج کی فائرنگ میں 25 باغی مارے گئے۔ خبروں کے مطابق، یہ سب غیر ملکی اور نام نہاد فری سرین آرمی کے افراد تھے۔
.......
/169